اردو

urdu

ETV Bharat / state

Former Inspector Jalaluddin Arrested : گرفتار پی ایف آئی کارکن جلال الدین کا پولیس سروس ریکارڈ صاف ستھرا ہے - Arrested in patna

پٹنہ پولیس نے دو پی ایف آئی اراکین کو مبینہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے جن میں ایک نام جلال الدین کا ہے، جنہوں نے تقریباً 39 برسوں تک جھارکھنڈ پولیس میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ Former Inspector Jalaluddin in patna for alleged anti national activity

کون ہیں پی ایف آئی کارکن محمد جلال الدین ۔۔۔؟
کون ہیں پی ایف آئی کارکن محمد جلال الدین ۔۔۔؟

By

Published : Jul 14, 2022, 9:14 PM IST

گرڈیہ:جھارکھنڈ پولیس سے موصولہ جانکاری کے مطابق جلال الدین کی بحالی 22 جنوری سنہ 1982 کو پٹنہ میں بطور کانسٹبل ہوئی تھی، وہیں جھارکھنڈ کے ہزاری باغ اور گرڈیہ جیسے اضلاع میں انہوں نے ڈیوٹی کی ہے۔ جانکاری کے مطابق جلال الدین بحالی کے بعد دس سال تک پٹنہ میں تعینات رہے۔ 1992 میں کانسٹیبل کے عہدے پر پٹنہ سے محمد جلال الدین خان کا جھارکھنڈ کے گوڈا ضلع میں تبادلہ ہوا۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل جھارکھنڈ کے مختلف علاقوں میں مقیم ہیں۔ جلال الدین 30 اپریل 2021 کو گرڈیہ ضلع سے ریٹائر ہوئے۔ ان کی پوسٹنگ رٹائرمنٹ سے ٹھیک پہلے تک گرڈیہ کے نکسل متاثرہ بھیلواگھٹی تھانے میں انسپکٹر کے عہدے پر تھی۔

چودہ دسمبر 1992 کو گوڈا ضلع میں کانسٹیبل کے طور پر کام کرنے کے بعد جلال الدین یہاں 6 ستمبر 2008 تک تعینات رہے۔ اس کے بعد ان کی پوسٹنگ کانسٹیبل کے طور پر رانچی میں ہوئی۔ وہ 13 ستمبر 2008 سے 17 مئی 2010 تک رانچی میں تعینات رہے۔ رانچی میں رہتے ہوئے جلال الدین کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی ملی۔ اس کے بعد وہ ہزاری باغ میں بطور اے ایس آئی تعینات ہوئے۔ ہزاری باغ میں جلال الدین 21 مئی 2010 سے 5 ستمبر 2018 تک پیلاول، چرہی جیسے تھانوں میں تعینات تھے۔ جلال الدین کو پولیس ہیڈکوارٹر سے داروغہ میں ترقی ملنے کے بعد ہزاری باغ سے گرڈیہ تعینات کیا گیا تھا۔ جلال الدین 20 نومبر 2018 سے 27 جنوری 2021 تک گرڈیہ میں بھیلواگھٹی تھانے میں تعینات تھے۔ پٹنہ میں جلال الدین کی گرفتاری کے بعد جھارکھنڈ پولیس ہیڈکوارٹر اس کے تعلق سے اپنی سطح سے تفتیش کر رہا ہے۔ اب تک کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ محمد جلال الدین کا پولیس سروس ریکارڈ صاف ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا وقت پر پروموشن بھی ہوا۔ 39 سال تک محکمہ پولیس سے کانسٹیبل کے عہدے پر بحال ہونے کے بعد وہ انسپکٹر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:Two Arrested From Patna: مبینہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details