ارریہ: ارریہ ضلع کرکٹ یونین کے سکریٹری اوم پرکاش جیسوال نے آج ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بھارت کے مایہ ناز سابق کرکٹر سید صبا کریم آئندہ یکم مارچ کو ارریہ کی سرزمین پر پہلی بار تشریف لا رہے ہیں جس سے ضلع کے کرکٹ کھلاڑیوں میں جوش و خروش کا ماحول ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صبا کریم ارریہ کے نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اور ان کے مسائل کو سنیں گے ساتھ ہی انہیں کرکٹ کی باریکیوں سے بھی واقف کرائیں گے۔
اوم پرکاش جیسوال نے کہا کہ ارریہ ضلع کرکٹ آج ہر معاملے میں سرفہرست ہے، اسے مزید آگے بڑھانے کے لئے یونین کے عہدے دار کھلاڑیوں پر خاص توجہ دے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ارریہ ضلع کرکٹ ٹیم دوسرے اضلاع میں جا کر مسلسل جیت حاصل کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے میں سید صبا کریم کے ارریہ آمد سے یہاں کے کرکٹ کھلاڑیوں میں ایک نیا جوش پیدا ہوگیا ہے اور وہ ان سے ملاقات کے لئے بے قرار ہیں۔