ریاست بہار کے ضلع گیا میں آج سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی نے جموں وکشمیر معاملے پر مرکزی حکومت پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے بہار کے مزدوروں کے قتل پر رنج وغم کا اظہار کیا اور کہا کہ 'مرکزی حکومت کشمیر میں حالات پرسکون کرانے میں ناکام ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'بہاریوں کا قتل ناقابل برداشت ہے حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ کشمیر میں سبھی بہار کے لوگ محفوظ رہیں گے۔ حالات دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ کشمیر پر مرکزی حکومت کی پالیسی درست نہیں ہے اور مرکزی حکومت سے کشمیر سنبھل نہیں رہا ہے۔'