ملک میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر نگر نگم نوادہ کی جانب سے شہر میں کمیونٹی کچن کے آغاز کی گئی ہے. لیکن، اس کا فائدہ بے سہاروں مزدوروں کو نہیں مل رہا ہے. اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کو یہ معلوم ہی نہیں ہے کہ کمیونٹی کچن کہاں پر چل رہا ہے.جس کی وجہ سے نگر بگم میں 33 وارڈ ہونے کہ باوجود بھی یہاں پر ضرورت مندوں کی تعداد 10 سے زیادہ نظر نہیں آتی.
اس سے متعلق مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں بھی سڑک کے کنارے بھوکے بے سپارے لوگ گھومتے نظر آ رہے ہیں. لیکن نگر نگم کے اہلکاروں نے ان لوگو کو ابھی بھی کچن تک لانے کی کوئی پہل شروع نہیں کی ہے. وہیں، مزدوروں نے بتایا کہ کچن شروع ہونے کے بعد 2 دن تک ہی کھانا ملا. اس کے بعد یہاں پر کھانا ملنا بند ہو گیا.