اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: لالو پرساد کے یوم پیدائش پر مزدوروں کے درمیان کھانا تقسیم - بہار نیوز

آرجے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادہ کی 73 ویں یوم پیدائش پر مزدوروں کے درمیان کھانا تقسیم کیا گیا۔ بودھ گیا کے رکن اسمبلی کمارسروجیت نے لالو پرساد کو بھیم راؤ امبیڈکر کے بعد غریبوں کا دوسرا مسیحا بتایا۔

لالو کی یوم پیدائش پر کھانا تقسیم
لالو کی یوم پیدائش پر کھانا تقسیم

By

Published : Jun 11, 2020, 8:04 PM IST

آرجے ڈی کے صدر لالوپرساد کے یوم پیدائش کو پارٹی رہنما و کارکنوں نے یوم مزدور کے طور پر منایا ہے، آرجے ڈی کے رہنماؤں کی طرف سے غریب اور مزدوروں کوکھانا کھلانے کے ساتھ انہیں اشیاء خوردنی دی گئی۔

دیکھیں ویڈیو

بودھ گیا کے ایم ایل اے کمار سروجیت کی رہائش گاہ پر خاتون مزدوروں نے لالو کی یوم پیدائش پر گیت گا کر خوشی کااظہار کیا اور ان کی لمبی عمر کی دعا کی۔

اس سے قبل آرجے ڈی رہنماؤں نے لالو یادو کی لمبی عمر وصحت کے لئے پوجا کیا اور اس کے بعد ان کی تصویر رکھ کر ایک دوسرے کومٹھائی کھلاکر مبارک باد پیش کی۔

آرجے ڈی کے بودھ گیا ایم ایل اے کمار سروجیت نے اس موقع پر لالوپرساد یادو کو باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے بعد غریب، پسماندہ ودرج فہرست ذات وقبائل کی آواز بتاتے ہوئے دوسرا مسیحا بتایا۔

لالوپرساد کی یوم پیدائش پر کھانا تقسیم

انہوں نے انتخابی برس ہونے پر اس موقع پر ریاستی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار بتائیں کہ غریب ومزدوروں کی آواز بننا یا ان کے اعزاز وحق کے لئے یوم مزدور منانا غلط ہے؟

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو مزدوروں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ لاک ڈاون کے دوران لاکھوں مزدور بہار پیدل پہنچے۔ حزب اختلاف کے ہنگامے پر حکومت ٹرینوں سے منگوانے پر راضی ہوئی تھی۔

خیال ہوکہ ضلع گیا میں دس اسمبلی حلقے میں آرجے ڈی کے پانچ رکن اسمبلی ہیں، ضلع کے سبھی علاقوں میں رہنماؤں نے لالوپرساد کی یوم پیدائش یوم مزدور کے طور پر منایا ہے۔

ضلع صدر مرشدعالم عرف محمد نظام نے بھی درجنوں کارکنان کے ساتھ کھگھری تانڈ بائی پاس پر سینکڑوں مزدوروں کوکھانا کھلایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details