اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: ضرورتمندوں میں راحتی اشیاء تقسیم - بہار نیوز

کیمور ضلع کے چین پور بلاک کے مان پور بیور موضع میں سماجی کارکن دیوان ارشد حسین خان کی قیادت میں ضرورت مندوں کو گھر۔ گھر جاکر اناج کی تقسیم کی گئی۔

ضرورتمندوں کو راحتی اشیاء تقسیم
ضرورتمندوں کو راحتی اشیاء تقسیم

By

Published : Apr 5, 2020, 11:52 AM IST

ریاست بہار کے کیمور میں کورونا کے سبب نافذ لاک ڈاؤن کے چلتے غریبوں کے سامنے روزگار کے مسٸلہ در پیش ہونے سے سینکڑوں خاندان کے سامنے کھانے پینے کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

کہیں روزگار نہیں ہونے سے بہت سے لوگوں کے سامنے فاقہ کشی کی بھی نوبت آگئی ہے، وہیں ایسے مسکین اور غریبوں کی مدد کرنے والوں کی بھی کمی نہیں ہے۔

ضلع کے چین پور بلاک کے مان پور بیور موضع میں سماجی کارکن دیوان ارشد حسین خان کی قیادت میں اناج کی تقسیم کی گئی۔

اناج تقسیم مسجد اور مدرسہ صابریہ کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر دیوان توقیر خان، نسیم خان، لکشمن شاہ، دیوان لڈن خان وغیرہ نے ضرورت مندوں کے گھر۔گھر جاکر اناج کو تقسیم کیا۔

بیور موضع کی مسجد کمیٹی کے امام عبدالرحیم مصباحی نے بتایا کہ کورونا ایک خطرناک وبا کی طور پر سامنے آئی ہے، جس سے بچنے کے لیے ڈاکٹروں نے گھروں میں رہنے کی بات کہی ہے۔

باضابطہ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، ایسے میں روزآنہ کما کر کھا نے والے کامگار کے سامنے کھانے پینے کے بڑے مسٸلہ کھڑے ہو گیا ہے۔

اسی کےمد نظر مسجد کمیٹی بیور نے فیصلہ کیا کے غریبوں کو اناج کی تقسیم کی جائے۔

گاؤں کے چند نوجوان مدد کو آگے آئے اور ضرورت مندوں کے بیچ راحت اشیا کی تقسیم کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details