پٹنہ: ان دنوں سردی کے ساتھ ہی بہار میں کہرا کا اثر بھی بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگ شدید سردی محسوس کر رہے ہیں، ساتھ ہی کہرے کی وجہ سے ٹریفک بھی متاثر ہو رہی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے بیشتر علاقوں میں مغربی اور شمالی ہواؤں کا بہاؤ سطح سے ڈیڑھ کلو میٹر اوپر بہہ رہا ہے جس کی رفتار 12 سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کشن گنج اور جیراڈئی میں سب سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے وہیں ریاست کا اوسط کم از کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری اشاریہ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ حالانکہ دن بھر کہرے کی وجہ سے ریاست بھر کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 4 سے 5 ڈگری اشاریہ کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ Fog Engulfs Bihar
دارالحکومت پٹنہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14 ڈگری اشاریہ اور کم سے کم 8 ڈگری اشاریہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہاں برفیلی ہوا کے ساتھ زبردست کہرے کا اثر ہے، جس سے عام زندگی پوری طرح سے درہم برہم ہوگئی ہے۔ موسمیاتی مرکز پٹنہ کے مطابق ریاست میں سردی کا احساس اور بڑھے گا جس سے سردی میں شدید اضافہ ہوگا۔ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر پوری ریاست میں دھند کا اثر بڑھ سکتا ہے اور کئی اضلاع کا گھنے دھند سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ دھند کے وقت محکمہ موسمیات نے عوام سے آمد و رفت میں احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ Bihar Weather