اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بیان بازی کے بجائے حلقے کی ترقی پر توجہ دیں' - پنے حلقے میں جا کر کام کرنا چاہئے

اطلاعات و نشریات کے ریاستی وزیر نیرج کمار نے کہا کہ جو لوگ بیان بازی کر رہے ہیں ان کو اپنے حلقے میں جا کر ترقیاتی کام کرنا چاہئے وہاں کی عوام سوال کرے گی کہ مصیبت کے گھڑی میں آپ کہاں تھے؟

بیان بازی کے بجائے حلقے پر دھیان دیں

By

Published : Oct 12, 2019, 3:32 PM IST

ریاست بہار کے وزیر نیرج کمار آج ارریہ کے بھرگامہ بلاک واقع جے نگر ناگیشوری مندر احاطہ میں ایک تقریب کا افتتاح کرنے پہنچے تھے.

افتتاحی تقریب میں ارریہ کے رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ اور کئی دیگر رہنما موجود تھے اپنے خطابی کلمات میں وزیر اطلاعات و نشریات نیرج کمار سنگھ نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہوگی کہ بہار کے تفریح و سیاح مقامات میں جے نگر کو اول مقام پر لاؤں.

بیان بازی کے بجائے حلقے پر دھیان دیں:نیرج کمات۔ویڈیو

انہوں نے کہا کہ بہار ملک کا پہلا ریاست ہے جہاں ماں باپ کو اذیت دینے والوں کے خلاف قانون بنا ہے بزرگوں کا احترام کرنا ہماری تہذیب رہی ہے نیرج کمار نے کہا کہ جے نگر سمیت ارریہ کو ترقی کے نقشے پر لے جانا ہماری پہلی ترجیح ہے جس کے لئے نتیش حکومت پرعزم ہے۔

وہیں ارریہ رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ باسا کے سابق صدر محبوب رہنما وجندر سنگھ کا انتظامیہ محکمہ میں بڑا نام رہا ہے۔ وہ معاشرے کے لئے ہمیشہ فکر مند رہے ہیں ان کے خواب کو پورا کرنا ہم سب کا فریضہ ہے، جل جیون ہریالی کے تحت جے نگر کو خوبصورت بلاک بنایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details