نئے سال کے موقع پر لوگ ایک دوسرے کو گلاب کی کلیاں تحفے میں پیش کرنے کے لئے مارکیٹ کا رُخ کرتے ہیں حتیٰ کہ چوراہوں پر بھی آپ کو پھول اور گلدستے خریدنے والوں کی بھیڑ دور سے ہی نظر آ جائے گی۔
نئے سال پر گلاب اور دیگر بہت سی اقسام کے پھول آپ کو لوگوں کے ہاتھوں میں نظر آئیں گے تاہم اس مرتبہ پھولوں کی دکانوں پر خاموشی چھائی رہی۔ لوگوں نے نئے سال کا جشن تو منایا لیکن سادگی کے ساتھ اپنے اپنے انداز میں۔ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی گئی تاہم ذریعہ سوشل میڈیا ہی رہا۔
دکانداروں نے بتایا کہ ایسی حالت کبھی نہیں ہوئی تھی۔ قسم قسم کے پھول منگوا کر رکھ لیے نئے سال کے موقع پر پھولوں کی کمی نہیں ہو تاہم خریداروں کا پتہ نہیں ہے۔