اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: سیلاب کے سبب سیکڑوں مکانات پانی میں ڈوبے - سیلاب کے سبب سیکڑوں مکانات پانی میں ڈوبے

بہار کے ضلع مدھے پورہ میں کوسی سے ملحق ندیوں میں پانی بھر جانے سے کئی علاقے میں سیلاب کا پانی داخل ہوگیا جس کے سبب سیکڑوں ایکڑ پر پھیلی فصلیں بھی برباد ہوگئیں۔

سیکڑوں مکانات پانی میں ڈوبے

By

Published : Oct 3, 2019, 11:55 AM IST

گذشتہ ایک ہفتہ تک ہوئی تیز بارش کے سبب ضلع مدھے پورہ کے اداکشن گنج بلاک کے گاؤں رہٹا فنہن میں سیلاب جیسا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔

سیکڑوں مکانات پانی میں ڈوبے

سیلاب نے درجنوں مکانات کو اپنی چپیٹ میں لے لیا ہے کئی لوگوں کا گھر پوری طرح سے پانی میں ڈوب چکا ہے۔وہیں جانوروں کے لیے چارہ نہ ہونے کی وجہ سے مویشی مالکان کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سیکڑوں مکانات پانی میں ڈوبے

واضح رہے کہ اداکشن گنج بلاک علاقے کے ہریلی گاؤں سے گزرنے والی کوسی کی معاون ندیوں میں پانی بڑھ جانے کی وجہ سے سیکڑوں گھروں میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے اور سیکڑوں ایکڑ دھان کی فصل برباد ہوگئی۔

سیکڑوں مکانات پانی میں ڈوبے


سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے گھر سے باہر نکلنا بھی مشکل ہوگیا ہے ندی میں پانی کی رفتار بڑھ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس کی صورتحال ہے متاثرہ عوام انتظامیہ کی امداد کے منتظر ہیں۔

سیکڑوں مکانات پانی میں ڈوبے

گاؤں کی مکھیا بی بی نورانی اور سابق صدر مختار عالم نے بتایا کہ ان کے پنچایت کے وارڈ نمبر ایک ، دو ، تین اور چار کے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

عوامی نمائندوں کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے لوگوں کو کھانے پینے، رہنے اور سفر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جبکہ جانوروں کو بھی چارے کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سیکڑوں مکانات پانی میں ڈوبے

عوامی نمائندوں نے انتظامیہ کو سیلاب کی اطلاع دی ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے کوئی پہل نہیں کی گئی۔اس دوران محکمہ زراعت کے اہلکاروں نے فصل کے نقصان کا اندازہ لگایا۔ اہلکاروں نے بتایا کہ وہ اس رپورٹ کو افسران کے حوالے کردیں گے۔

سیکڑوں ایکڑ پر پھیلی فصلیں بھی برباد

کہا جارہا ہے کہ مسلسل تیز بارش اور نیپال کے کوسی بیراج سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے علاقے میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ پانی کے دباؤ کی وجہ سے کئی نہر کا باندھ ٹوٹ گیا اور نہر سے گزر کر گھروں اور کھیتوں میں پانی داخل ہورہا ہے۔

سیکڑوں ایکڑ پر پھیلی فصلیں بھی برباد

رہٹا فنہن کے وارڈ نمبر ایک، بھٹہ ٹولا کے مکانات مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ لوگ گھروں سے باہر جانے کے راستے بھی نہیں بچ سکے ہیں۔

سیکڑوں ایکڑ پر پھیلی فصلیں بھی برباد

ABOUT THE AUTHOR

...view details