اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ میں سیلاب کا قہر جاری - دربھنگہ میں باگمتی ندی

سیلاب سے میونسپل کارپوریشن کے 48 وارڈز میں سے 16 وارڈز متاثر ہیں۔ سب سے زیادہ بدترین حالت وارڈ نمبر 8، 9 اور 23 کی ہے۔ سڑک پر 3 سے 4 فٹ پانی ہے جبکہ بہت سے لوگوں کے گھر ڈوب گئے ہیں۔

دربھنگہ میں سیلاب کا قہر جاری
دربھنگہ میں سیلاب کا قہر جاری

By

Published : Aug 5, 2020, 9:49 AM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں باگمتی ندی کی وجہ سے آنے والے سیلاب نے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس بار کے سیلاب نے گزشتہ 16 سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

دربھنگہ میں سیلاب کا قہر جاری

سیلاب سے میونسپل کارپوریشن کے 48 وارڈز میں سے 16 وارڈز متاثر ہیں۔ سب سے زیادہ بدترین حالت وارڈ نمبر 8، 9 اور 23 کی ہے۔ سڑک پر 3 سے 4 فٹ پانی ہے جبکہ بہت سے لوگوں کے گھر ڈوب گئے ہیں۔

دربھنگہ میں سیلاب کا قہر جاری

وہیں جو گھر ڈوبنے سے بچ گئے ہیں ان میں دو دو فٹ پانی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دربھنگہ میں سیلاب کا قہر جاری

بتایا جا رہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن نے ان سیلاب متاثرین کے لئے کوئی خاص انتظامات نہیں کیے ہیں۔ صرف چند نجی کشتیاں چل رہی ہیں۔ اس پر بھی لوگوں کو جانے کے لئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔

دربھنگہ میں سیلاب کا قہر جاری

لوگوں کا کہنا ہے کہ 'نہ تو وارڈ کونسلرز پوچھنے آتے ہیں اور نہ ہی کوئی سرکاری اہلکار لوگوں کی مدد کر رہا ہے۔ ابھی تک انہیں کوئی سرکاری مدد نہیں ملی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: کھگڑیا: گنڈک ندی میں کشتی ڈوبنے سے 20 افراد لاپتہ

مقامی رہائشی نینا دیوی نے بتایا کہ 'سیلاب کی وجہ سے پریشانی بہت بڑھ گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کسی کشتی کا انتظام نہیں کیا گیا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'وارڈ کونسلرز اور سرکاری اہلکار میں سے کوئی بھی ان کے علاقے میں نہیں آتے ہیں۔ کوئی مدد فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details