اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: این ایچ 527 بی پر چڑھا سیلاب کا پانی - دربھنگہ میں سیلاب

مقامی باشندے سبھاس کشیپ نے بتایا کہ 'یہ سڑک پڑوسی ملک نیپال کو جوڑنے کے ساتھ مدھوبی ضلع اور جے نگر کو بھی جوڑتی ہے۔ اگر پانی کی رفتار میں اضافہ ہوا تو یہ سڑک بند ہو جائے گی، جس سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔'

دربھنگہ: این ایچ 527 بی پر چڑھا سیلاب کا پانی
دربھنگہ: این ایچ 527 بی پر چڑھا سیلاب کا پانی

By

Published : Jul 26, 2020, 2:30 PM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں سیلاب کا قہر جاری ہے۔ گاؤں کو اپنی زد میں لینے کے بعد سیلاب نے اب شہر کی طرف اپنا رخ کر دیا ہے۔

سیلاب کا پانی تیزی سے اب این ایچ 527B پر بہنے لگا ہے۔ یہ سڑک دربھنگہ سے جے نگر ہوتے ہوئے پڑوسی ملک نیپال کو جوڑتی ہے۔

وہیں کیوٹی تحصیل کے کھرما گاؤں کے پاس سے گزرنے والے سڑک پر بھی سیلاب کا پانی آ چکا ہے

دربھنگہ: این ایچ 527 بی پر چڑھا سیلاب کا پانی

فی الحال سڑک پر پانی ایک سے دو فٹ ہونے کی وجہ سے آمدو رفت جاری ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ 'سیلاب کا پانی تیزی سے بڑھ رہا ہے، اگر پانی کی یہی رفتار رہی تو سڑک پر آمدو رفت بند ہو جائے گا۔'

مقامی باشندے سبھاس کشیپ نے بتایا کہ 'یہ سڑک پڑوسی ملک نیپال کو جوڑنے کے ساتھ مدھوبی ضلع اور جے نگر کو بھی جوڑتا ہے۔ اگر پانی کی رفتار میں اضافہ ہوا تو یہ سڑک بند ہو جائے گی، جس سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔'

وہیں این ایچ انتظامیہ کی جانب سے مقرر کئے گئے گارڈ بھی اس صورتحال پر نظر رکھ رہے ہیں اور پولیس کی گشتی بھی جاری ہے۔

گارڈ شنکر رام کا کہنا ہے کہ 'اگر پانی میں اور اضافہ ہوتا ہے تو سڑک کو بند کرنا پڑے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details