ریاست بہار کے ضلع ارریہ سے دس کلو میٹر کے فاصلے پر ست بٹہ گاؤں میں تقریباً چالیس ہزار کی آبادی ہے، جہاں بارش اب تھم گئی ہے۔
ارریہ: سیلاب کا پانی کم ہونے سے علاقے میں راحت - ارریہ
بہار میں سیلاب کا پانی اب آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے، اور اب لوگ اپنے گھروں کی طرف لوٹ رہے ہیں، حالانکہ سیلاب کا خوف اب بھی لوگوں کو ستا رہا ہے۔
![ارریہ: سیلاب کا پانی کم ہونے سے علاقے میں راحت](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-3909963-222-3909963-1563777984059.jpg)
سیلاب کا پانی کم ہونے علاقے میں راحت
سیلاب زدہ علاقے میں مٹی سے بنے کچے مکانات اب بھی نم ہیں، ای ٹی وی بھارت نے اس گاؤں کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرین سے بات کی۔
سیلاب کا پانی کم ہونے علاقے میں راحت
متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ان دس دنوں میں ضلع انتظامیہ اور حکومت کا کوئی بھی نمائندہ ان کی خبر گیری کے لیے نہیں آیا، اور انتظامیہ نے انہیں کوئی راحت نہیں پہنچائی۔ وہ بے یارومدد گار رہے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔