ریاست بہار کے دربھنگہ ضلع سول کورٹ کے اے ڈی جے مع خصوصی جج (اکسائیز) منوج کمار دیویدی کی عدالت نے بہار میں ممنوعہ شراب کی تجارت کے جرم میں دو افراد کو پانچ برس قید اور ایک لاکھ روپے مالی جرمانہ کی سزا سنائی۔
غیرقانوی شراب بیچنے کے مجرم کو پانچ برس کی سزا سزا پانے والوں میں مورو تھانہ حلقہ کے گودائی پٹی باشندہ راجن کمار اور سمستی پور ضلع کے چک مہسی تھانہ حلقہ کے نانپور باشندہ نرنجن کمار شامل ہیں۔
واضح رہے کہ دربھنگہ کے مورو تھانہ میں درج مقدمہ 32/2017 سے متعلق جی او کیس نمبر 1042/2017 کے تحت مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تھی۔
اسپیشل پی پی اکسائیز کورٹ ہرے رام ساہ نے بتایا کہ کورٹ نے جرم ثابت ہونے والے دونوں مجرموں کا بیل بونڈ رد کرتے ہوئے جیل بھیج دیا تھا۔
عدالت نے محض دو برسوں میں ٹرائل پورا کرتے ہوئے دونوں کو سزا سنائی ہے۔