بچے کے والدین نے اپنے بچے کی موت کاذمے دار قرنطین مرکز پر خستہ حال نظام کو ٹھہرایا ہے ، واقعہ علی الصباح پیش آیا ہے ، بچے کی موت کے بعدعلاقے میں انتظامیہ کے تئیں ناراضگی پائی جارہی ہے ۔
ضلع گیا کے موہن پور بلاک کے کنچن پور ہائی اسکول میں قرنطینہ مرکز بنایا گیا ہے ، یہاں دوسری ریاستوں سے آنے والے علاقے کے مزدوروں اور ان کے ساتھ آئے رشتہ داروں کو چودہ دنوں کے لیے رکھا جارہا ہے ۔
کنچن پور پنچائت کا ایک کنبہ بمبئی سے گزشتہ چار دن پہلے واپس آیاتھا جنہیں پنچائیت کے کوارنٹین سینٹر پر رکھا گیا تھا ، اس میں ایک پانچ سال کا بچہ بھی شامل تھا ۔ جسکی آج صبح علاج کے دوران موت ہوگئی ہے ۔
گیا: قرنطین سینٹر پر سانپ کے کاٹنے سے پانچ سالہ بچے کی موت موت کی وجہ سانپ کا کاٹنا بتایاجارہا ہے ، اطلاع کے مطابق بچہ اپنے گھروالوں کے ساتھ زمین پرسویا ہواتھا تبھی صبح چار بجے قریب اسے ایک زہریلے سانپ نے ڈنس لیا جس کے بعد بچہ چیخ پکار کرنے لگا تو قرنطینہ مرکز میں افرادبیدار ہوگئے ۔
لوگوں نے بچے کے پاس سانپ دیکھا جس کے بعد سانپ کو ماردیاگیا اور بچے کی حالت بگڑتی دیکھ کر اسے سرکاری ہسپتال لے جایاگیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا ۔ واقعہ کے بعد قرنطینہ مرکز پر لوگوں کاغصہ انتظامیہ کے خلاف پھوٹ پڑا ۔
قرنطینہ مرکز میں رہ رہے افراد سڑک پر اتر آئے اور انتظامیہ وحکومت سے انصاف کامطالبہ کرنے لگے بچے کے والدین نے بتایاکہ انہوں نے کہاکہ قرنطینہ مرکز پرآنے کے بعد خستہ حال انتظام کو دیکھ کر یہاں موجود افراد سے بیڈ مانگاتھا لیکن انہیں بیڈ دینے کے بجائے بیڈ پر سامان رکھ دیئے گئے، ایک روم بھی نہیں دیاگیا ۔ ان کا بچہ زمین پر سورہا تھا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی ہے۔