ریل پولیس ذرائع نے بتایا کہ حسن پور روڈ اسٹیشن کے قریب سکر پورا گاﺅں واقع گمٹی نمبر۔ بی ۔ ٹو۔ سی کو بیل گاڑی پار کر رہی تھی تبھی بیل گاڑی ٹریک پر پھنس گئی۔ اسی دوران سمستی پور سے سہرسہ جا رہی سواری گاڑی سے بیل گاڑی کی ٹکر ہو گئی اور بیل گاڑی ٹرین میں جا پھنسی جس میں ریل گاڑی کی گیٹ پر کھڑے پانچ مسافر ہلاک ہو گئے۔
ٹرین سے ٹکرائی بیل گاڑی، پانچ مسافر ہلاک - جانچ جاری
ریاست بہار میں ایسٹ سینٹرل ریلوے کے سمستی پور ریل ڈویژن کے حسن پور روڈ۔بیرے پورا اسٹیشن کے مابین سکرپورا گاﺅں کے نزدیک بیل گاڑی کے ٹرین کی زد میں آنے سے پانچ مسافر ہلاک ہو گئے اور ایک دیگر مسافر سنگین طور سے زخمی ہوگیا۔
ٹرین سے ٹکرائی بیل گاڑی، پانچ مسافر ہلاک
ذرائع نے بتایا کہ اس حادثہ میں ایک دیگر شخص شدید طور سے زخمی ہو گیا۔ زخمی کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سمستی پور کے ڈویژنل ریل منیجر اشوک مہیشوری ریل افسران کی ٹیم کے ساتھ جائے وقوع کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔