اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar Weather: آسمانی بجلی گرنے سے پانچ لوگوں کی موت - bihar latest news

بہار میں آسمانی بجلی کی زد میں آںے سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی ہے جب کہ کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ ریاستی سرکار نے بارش اور آسمانی بجلی کے گرنے کے خدشے کے پیش نظر 18 جون تک الرٹ جاری کیا ہے۔

Bihar Weather
Bihar Weather آسمانی بجلی گرنے سے پانچ لوگوں کی ہوئی موت

By

Published : Jun 15, 2021, 12:38 PM IST

بہار میں منگل کے روز آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔ بارش اور آسمانی بجلی کے خدشے کو دیکھتے ہوئے ریاست میں 18 جون تک الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ کیمور میں برگد کے درخت پر آسمانی بجلی گرنے سے اس کے نیچے چھُپے ایک شخص کی موت ہوگئی اور نصف درجن لوگ زخمی ہوگئے۔

الگ الگ علاقے میں پانچ لوگوں کی موت

کیمور ضلع کے رام گڑھ تھانہ حدود میں درخت کے نیچے کھیل رہی بچی کی موت ہوگئی۔ مدھے پورہ کے کمارکھنڈ میں گھاس کاٹ کر لوٹ رہی خاتون آسمانی بجلی کی زد میں آگئی، جس سے اس کی موت ہوگئی۔ وہیں بانکا کے دھسری بہاری میں مویشی کو چرا رہے بزرگ کی موت ہوگئی۔ سارن کے پرسا بلاک کے پرسادی گاؤں میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے 55 سال کے ایک شخص کی موت ہوگئی۔

آسمانی بجلی گرنے پر ان باتوں کا دھیان رکھیں۔

  • اگر بادل گرج رہے ہوں تو اس بات کا اشارہ ہے کہ بجلی گر سکتی ہے۔
  • پانی، بجلی کے تاروں، کھمبوں، بڑے درختوں اور موبائل ٹاوروں وغیرہ سے خود کو دور رکھیں۔
  • نیچے دُبک کر پیروں پر بیٹھ جائیں۔
  • ایک سے زیادہ لوگ ہوں تو ایک دوسرے سے دوری بناکر کھڑے ہو۔
  • چھتری یا موبائل فون کا استعمال نہ کریں۔
  • پووال وغیرہ کے ڈھیر سے دور رہیں، اس میں آگ لگ سکتی ہے۔
  • کسی پر بجلی گر جائے تو فوراً ڈاکٹر کی مدد لیں۔
  • کسی پر بجلی گری ہو تو ان کی نبض جانچیں اور ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details