گیا:ریاست بہار میں وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کی کارروائی تیزی سے انجام پا رہی ہے۔ ضلع اقلیتی فلاح افسر جتیندر کمار نے بتایا کہ آج ضلع گیا کے چوبیس بلاکس کے لیے جانچ کیمپ کے چوتھے دن بھی کاغذات کی جانچ ہوئی۔ چوتھے روز 160 درخواست گزار پہنچے۔ امیدواروں نے محکمہ کے افسران کو اس بات کی تفصیلی جانکاری فراہم کی کہ انہیں قرض کی ضرورت کیوں ہے؟ وہ کس چیز کی تجارت کرنا چاہتے ہیں؟ اور کتنے رقم کی ضرورت ہے؟ CM Minority Employment Loan Scheme in Gaya
درخواست گزاروں کے کاغذات کی جانچ کے لیے بودھ گیا ڈوبھی موہن پور پریا اور گرارو بلاکس میں کیمپ لگایا گیا تھا۔ ضلع اقلیتی فلاح افسر جتیندر کمار District Minority Welfare Officer Jatinder Kumar نے مزید بتایا کہ کل 23 جون کو کیمپ کا آخری دن ہوگا۔ لہذا جو درخواست گزار کسی وجہ سے اب تک نہیں پہنچے ہیں، وہ ہر حال میں آخری دن پہنچیں۔ اگر آخری دن بھی ان موجودگی درج نہیں ہوئی تو ان کی درخواست کو رد کر دیا جائے گا۔