اردو

urdu

ETV Bharat / state

ویشالی میں مچھلی تاجر کا قتل، ایک زخمی - مچھلی تاجر امرجیت ساہنی

بہار میں ویشالی ضلع کے کرتاہا تھانہ علاقہ میں دو بدمعاشوں نے ایک مچھلی تاجر کا گولی مار کر قتل کر دیا جبکہ ایک دیگر زخمی ہوگیا۔

Fish trader killed, one injured in Vaishali
ویشالی میں مچھلی تاجر کا قتل، ایک زخمی

By

Published : Sep 3, 2020, 8:11 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پاتے پور گاﺅں باشندہ مچھلی تاجر امرجیت ساہنی (50) بدھ کی دیر رات اپنے دوست وجے کمار ساہنی کے ساتھ پاتے پور چوک واقع چائے کی دکان پر بیٹھا ہوا تھا، تبھی بائک پر سوار دو بدمعاشوں نے دھاوا بولا۔

اس کے بعد بدمعاشوں نے گولیاں چلانی شروع کر دی۔ گولی لگنے سے امرجیت ساہنی کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ وجے کمار ساہنی شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمی کو حاجی پور صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد اسے بہتر علاج کیلئے پٹنہ میڈیکل کالج ہسپتال ( پی ایم سی ایچ ) ریفر کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کی وجہ آپسی رنجش بتائی جارہی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details