- الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق پہلے مرحلے کی 4 نشستوں پر صبح 7 بجے سے صبح 3 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔
- جب کہ 27 نشستوں پر صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے ۔
- اس کے علاوہ 35 نشستوں پر صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔
- پہلے مرحلے کی 14 نشستیں پسماندہ اور انتہائی پسماندہ ذات کے لئے مخصوص ہیں۔
- مزید پڑھیں:بہار اسمبلی انتخابات: 35 مسلم امیدواروں کی بھی قسمت داؤ پر
- سکیورٹی کی مدد سے انتظامیہ نے تمام نکسل متاثرہ اسمبلی حلقوں میں کافی تعداد میں نفری تعینات کردی ہے۔
- کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے 24 گھنٹے سکیورٹی فورسز متحرک ہیں۔
- انتظامی عہدیداروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکسل متاثرہ علاقوں کی نگرانی کی جائے گی۔
بہار اسمبلی انتخابات: ووٹنگ کے مختلف اوقات کی تفصیلات - الیکشن کمیشن
ریاست بہار کے 16 اضلاع کی 71 نشستوں پر پولنگ کا پہلا مرحلہ 28 اکتوبر 2020 کو ہونے جا رہا ہے، اس موقع پر رائے دہندگان 1066 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ووٹ کے ذریعہ کریں گے۔
بہار اسمبلی انتخابات:ووٹنگ کے مختلف اوقات کی تفصیل