اردو

urdu

By

Published : Apr 27, 2020, 9:59 PM IST

ETV Bharat / state

دربھنگہ میں کورونا وائرس کا پہلا مثبت کیس

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں پہلا کورونا مثبت مریض ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ کورونا مریض کی تصدیق ضلع مجسٹریٹ نے کی ہے اور علاقے کو سیل کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

first corona positive case found in darbhanga bihar
دربھنگہ میں پہلا کورونا مثبت مریض ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس

قومی دارالحکومت دہلی سے ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ پہنچے ایک شخص کی کورونا جانچ رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ ضلع دربھنگہ میں پہلا مثبت مریض ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

دربھنگہ میں پہلا کورونا مثبت کیس پایا گیا
دربھنگہ میں پہلا کورونا مثبت مریض ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس

بتایا جاتا ہے کہ دہلی سے ایمبولینس کے ذریعے یہ شخص دربھنگہ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ 22 اپریل کو دربھنگہ کے سوبھن گاؤں میں اپنے سسرال پہنچا تھا، جہاں اپنی بیوی اور بیٹے کو چھوڑ کر خود رکشہ سے دربھنگہ شہر میں پہنچ گیا۔

دربھنگہ میں پہلا کورونا مثبت مریض ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس

میر شکار محلے میں محلے کے لوگوں نے اس کے شہر میں پہنچنے کی جانکاری ضلع انتظامیہ کو دی۔ جس کے بعد 23 اپریل کو اسے دربھنگہ ہسپتال کے کووڈ-19 وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں جانچ کے بعد کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ کورونا مثبت رپورٹ کے بعد اس کے کنبہ کے ساتھ اس کے اردو گرد آئے لوگوں کی شناخت پولیس نے شروع کر دی ہے۔ اس کے پورے علاقے کو سیل کرنے کی تیاری تیز کر دی گئی- اس کے گھر کے پاس کے سبھی راستے کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details