اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹرین کے کوچ میں پھر آتشزدگی - ٹرین کے کوچ میں پھر آتشزدگی

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے مشرق وسطی ریلوے کے سمستی پور ریل ڈویژن کے دربھنگہ ریلوے اسٹیشن کے یارڈ میں کھڑی دربھنگہ احمد آباد ایکسپریس کی بوگی میں اچانک آگ لگ گئی۔

ٹرین کے کوچ میں پھر آتشزدگی

By

Published : Sep 7, 2019, 1:40 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 6:30 PM IST

اس ٹرین میں آگ اور دھواں کو اٹھتا دیکھ کر لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔

ٹرین کے کوچ میں پھر آتشزدگی

آگ پر قابو پانے کے لئے، پہلے مقامی باشندوں نے بالٹی سے پانی بھر کر آگ بجھانے کی کوشش کی، لیکن آگ پر قابو نہ پا سکے، وہیں فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی اور آگ بجھانے کی کوشش کی گئی۔

ریلوے محکمہ کے مطابق اس حادثے میں کروڑوں روپے مالیت کی املاک جل کر راکھ ہو گئی۔

کمرشل مینیجر سمستی پور ریل ڈویژن وریندر کمار نے ’يونيوارتا‘ کو بتایا کہ واشنگ کے انتظار میں ہولڈنگ لائین پر کھڑے ایک کوچ میں آگ لگ گئی ہے۔

مسٹر کمار نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کو مطلع کرنے کے بعد موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی چار ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی تقریبا ایک گھنٹے سے کوشش کر رہی ہیں۔
تاہم اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

ریلوے سکیورٹی فورس کے انچارج جواہر لال، دربھنگہ جنکشن کے ڈائریکٹر بلرام سمیت ریلوے کے کئی افسران موقع پر پہنچے ہیں۔

واضح ر ہے کہ آگ سے نمٹنے کے لئے دربھنگہ جنکشن پر ریلوے کا اپنا کوئی انتظام نہیں ہے۔

وہیں دربھنگہ شہری علاقے میں واقع فائر بریگیڈ دفتر کے پاس بڑی گاڑیاں خراب پڑی ہیں۔

400 گیلن صلاحیت والی چھوٹی چھوٹی گاڑیاں ہیں، جس سے آگ پر قابو پانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آج بھی تین چھوٹی گاڑیوں سے ٹرین کے ڈبے میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس سے قبل 4 ستمبر 2019 کی رات بھی صاف ستھرائی اور دھلائی کے لئے واشنگ شیڈ میں لائی جا رہی بہار سمپرک کرانتی ٹرین کے ایک کوچ میں آگ لگ گئی تھی، جس سے کوچ پوری طرح جل کر راخ ہو گیا۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 6:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details