اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire in Himachal Pradesh ہماچل پردیش کے اونا میں آگ لگنے سے چار بچے ہلاک

ہماچل پردیش کے ضلع اونا کے امب سب ڈویژن میں بدھ کی رات آگ لگنے کے واقعہ میں ایک بچی سمیت چار بچے ہلاک ہوگئے۔ Fire in Himachal Pradesh

fire in himachal pradesh many children of bihar died
آگ کی زد میں آکر چار بچے ہلاک

By

Published : Feb 9, 2023, 10:34 AM IST

Updated : Feb 9, 2023, 11:17 AM IST

اونا: ہماچل پردیش کے ضلع اونا سے دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ ہماچل کے اونا کے سب ڈویژن امب کے 'بنے دی ہٹی' میں مہاجر مزدوروں کی 2 چھگیوں میں آگ لگنے سے 4 بچوں کی موت ہو گئی۔ سبھی بچے کا تعلق بہار کے دربھنگہ ضلع سے ہے۔ یہ حادثہ قریب رات 12 بجے پیش آیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی فائر برگیڈ اور پولیس نے کسی طرح آگ پر قابو پایا۔ آگ بجھانے کے بعد پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر جانچ شروع کردی۔

اطلاعات کے مطابق ہماچل کے امب میں بدھ کی دیرات بہار سے تعلق رکھنے والے دو مہاجر مزدور بھدیشور داس اور رمیش داس کی جھگی جھوپڑیوں میں شدید آگ لگ گئی اور اس حادثے میں جھلسنے کی وجہ سے چار بچوں کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں رمیش داس کی جھوپڑی میں رہنے والے ان کے تین بچے، نیتو 14، گولو کمار 7 شیوم کمار 6 شامل ہے، جب کہ سونو کمار 17 ان رشتےدار کالی داس کا بیٹا ہے۔

اس کے علاوہ جھوپڑی میں رکھے 30 ہزار روپے بھی آگ میں جل کر راکھ ہوگئے۔ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس اس حادثے کی جانچ میں لگی ہوئی ہے۔ حادثے میں مرنے والے بچے جھگی میں ٹی وی دیکھ رہے تھے، اچانگ آگ کی اطلاع پولیس اور محکمہ فائر کی دی گئی۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ تھانہ افسر آشیش پٹھانیا نے بتایا کہ امب میں بدھ کی دیر رات بہار کے دربھنگہ ضلع کے رہنے والے بھدیشور داس اور رمیش داس کی جھونپڑیوں میں حادثاتی طور پر آگ لگ گئی، جس میں 4 بچوں کی موت ہوگئی۔

مرنے والوں میں رمیش داس کے تین بچے، نیتو (14)، گولو کمار (7)، شیوم کمار (6) اوران کے رشتہ دار کالی دار کا بیٹا سونوکمار (17) شامل ہیں، جوحادثے کے وقت رمیش داس کی جھونپڑی میں سو رہا تھا۔ اس آگ میں تقریباً 30 ہزار روپے بھی جل کر راکھ ہو گئے۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی امب سے فائر بریگیڈ کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکا۔

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو اور نائب وزیر اعلیٰ مکیش اگنی ہوتری نے اس افسوسناک واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور حکام سے متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے کو کہا ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Feb 9, 2023, 11:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details