گیا شہر کے سول لائن تھانہ حلقہ میں واقع درگا باڑی میں چپل و جوتے کے گودام میں 3 نومبر 2019 کو دن میں اچانک آگ لگ گئی۔
دکان میں اچانک لگی آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان آگ اتنی تیز تھی کہ فائربریگیڈ کی نصف درجن گاڑیوں کو آگ پر قابو پانے میں گھنٹوں مشقت اٹھانی پڑی۔
گھنٹوں مشقت کے بعد کسی طرح سے آگ پرقابو پایا گیا تاہم نقصانات بے پناہ ہو چکے تھے۔
گودام شہر کے جوتے چپل کے بڑے تاجر ہند شو و ہند لیدر کے مالک اطہرزماں کا ہے ، جس جگہ یہ گودام ہے وہ رہائشی علاقہ میں واقع ہے۔
گودام میں لگی آگ سے مقامی لوگوں میں افرا تفری مچ گئی ۔ لوگ اپنی سطح پر آگ کو قابو پانے کی کوشش کرنے لگے۔نیز فوراً فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ پھر آگ پر قابو پایا جا سکا۔
گودام کے اطہرزماں نے بتایاکہ آگ لگنے کی وجہ کاابھی پتہ نہیں چلاہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ شارٹ سرکٹ تو نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ انکے یہاں گودام میں بجلی کا سسٹم ہی نہیں ہے اور نہ ہی موم بتی یا آگ والی دوسری چیزوں کااستعمال نہیں ہوتا ہے، ٹارچ کی روشنی میں گودام سے مال نکلتااور جاتا ہے۔