گیا:ریاست بہار کے گیا میں محکمہ فائر کی جانب سے بیداری ہفتہ منایا گیا۔ مسلم گنجان آبادی والے علاقوں میں ریلی نکال کر آگ سے بچاؤ کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی۔ ہر برس گرمی میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ گذشتہ برس کورونا اور لاک ڈاون کے دوران 500 آگ لگنے کے واقعات پیش آئے تھے۔
گیا میں محکمہ فائر نے آگ لگنے کے واقعات میں کمی لانے کے لیے مختلف بیداری مہم چلایا ہے اسی کڑی میں 14 اپریل سے 20 اپریل تک بیداری ہفتہ منایا جارہا ہے۔ آج شہر کے سوراج پوری روڈ پر واقع فائر آفس سے بیداری ریلی شروع ہوئی اور ٹکاری روڈ، گول پتھر موڈ، جی بی روڈ، پیر منصور روڈ، کوری باڑی، نوتن نگر، گاندھی میدان سے ہوتی ہوئے دوبارہ فائر آفس پہنچ کر ختم ہوئی۔ فائر سروسز ہفتہ کا بنیادی مقصد عام لوگوں میں آگ سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا Fire Awareness Week was celebrated in Gaya۔