اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیف علی خان کی ویب سیریز 'تانڈو' کے خلاف مقدمہ درج - مظفر پور کے مشہور وکیل سدھیر کمار

درخواست گزار نے الزام لگایا ہے کہ ویب سیریز تانڈو میں دیوی دیوتاؤں کی توہین کی گئی ہے۔ فلم کے اداکار، اداکارہ، پروڈیوسر اور ہدایتکار کے خلاف دفعہ 295 اے، 298، 504 ، 153 اے اور 153 بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مظفر پور: سیف علی خان کی ویب سیریز 'تانڈو' کے خلاف مقدمہ درج
مظفر پور: سیف علی خان کی ویب سیریز 'تانڈو' کے خلاف مقدمہ درج

By

Published : Jan 18, 2021, 4:56 PM IST

Updated : Jan 18, 2021, 7:49 PM IST

ریاست بہار کے مظفر پور ضلع میں سیف علی خان، ڈمپل کپاڈیہ اور ویب سیریز 'تانڈو' کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں مظفر پور کے مشہور وکیل سدھیر کمار اوجھا نے شکایت درج کروائی ہے۔

دراصل درخواست گزار نے الزام لگایا ہے کہ ویب سیریز تانڈو میں دیوی دیوتاؤں کی توہین کی گئی ہے۔ فلم کے پروڈکشن سے وابستہ 96 افراد، جن میں فلم کے اداکار، اداکارہ، پروڈیوسر اور ہدایتکار شامل ہیں، کو اس معاملے میں ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس کیس کی اگلی سماعت 23 جنوری کو ہوگی۔

فلم کے پروڈیوسر اور ہدایت کار کے خلاف دفعہ 295 اے، 298، 504 ، 153 اے اور 153 بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ ایک نجی ایپ ہے، اگر پریشانی ہو تو استعمال نہ کریں: دہلی ہائی کورٹ

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے کابینہ کے وزیر وشواس سارنگ اور سنسکرتی بچاؤ منچ نے بھی اس ویب سیریز کو مذہبی جذبات مجروح کرنے والی سیریز قرار دیا ہے۔ ویب سیریز 'تانڈو' جمعہ کو ریلیز کی گئی تھی۔ جس کے بعد کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر 'تانڈو' کے خلاف مہم شروع کردی ہے۔

Last Updated : Jan 18, 2021, 7:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details