اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاﺅن: فلم کی شوٹنگ کرنے پر سابق رکن پارلیمنٹ سمیت 61 پر ایف آئی آر - coronavirus

علاقہ میں فلم کی شوٹنگ کی جارہی تھی اور لوگوں کی بھیڑ جمع تھی۔ فلم کی شوٹنگ فوراً روک دی گئی اور کیمرہ اور دیگر سازوسامان کو ضبط کرلیا گیا۔

FIR filled against former member parliament for violating lockdown norms
لاک ڈاﺅن: فلم کی شوٹنگ کرنے پر سابق رکن پارلیمنٹ سمیت 61 پر ایف آئی آر

By

Published : Mar 31, 2020, 9:27 PM IST

بہار میں سپول ضلع کے پپرا تھانہ علاقہ میں لاک ڈاﺅن کے باوجود فلم کی شوٹنگ کرنے کے ایک معاملے میں سابق رکن پارلیمنٹ وشو موہن کمار سمیت 61 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

سپول کے پولیس سپرانٹنڈنٹ منوج کمار نے آج بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے مقصد سے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاﺅن کے باوجود کٹیا اور رتولی گاﺅں میں ایک بھوجپوری فلم کی شوٹنگ کی جارہی ہے۔ معاملے کی تصدیق کے بعد ان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کٹیا گاﺅں واقع سابق رکن پارلیمنٹ وشو موہن کمار کی رہائش پر چھاپے ماری کی۔

اس دوران دیکھا گیا کہ وہاں فلم کی شوٹنگ کی جارہی ہے اور لوگوں کی بھیڑ جمع ہے ۔ فلم کی شوٹنگ فوراً روک دی گئی اور کیمرہ اور دیگر سازوسامان کو ضبط کرلیا گیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ اس سلسلے میں کٹیا کے سرکل افسر راجیو کمار نے سابق رکن پارلیمنٹ وشو موہن کمار اور 60دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details