گیا:بہار کے ضلع گیا میں طلاق شدہ خواتین کی مدد کے لیے چلائی گئی اسکیم کے تحت جون کے پہلے ہفتہ میں 30 خواتین کو رقم دی جائے گی۔ اس کی درخواست محکمہ اقلیتی فلاح ضلع گیا دفتر کی جانب سے امداد حاصل کرنے والی خواتین کے بلاک کو بھیج دی گئی ہے۔ گزشتہ تین برسوں میں ضلع گیا کی ایک سو سے زائد طلاق شدہ خواتین کو اس اسکیم کے تحت مدد پہنچائی جاچکی ہے۔Financial aid to Divorced Women in June
اس حوالے سے ضلع محکمہ اقلیتی فلاح کے افسر جتیندر کمار نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ سے جو بھی درخواست موصول ہوئی ہے، اس کی جانچ کروا کے سبھی متعلقہ بلاکس میں بھیج دی گئی ہے تاکہ وہاں کے بلاک افسر پوری تحقیقات کرکے رقم دینے کی سفارش کریں اور ضلع سلیکشن کمیٹی کی منظوری کے بعد رقم مستفدین کے کھاتے میں ڈال دی جائے۔