اردو

urdu

ETV Bharat / state

آزادی کے بعد گاؤں سے شہر تک سڑک - بتھانی چیریاواں گاؤں گیا

ریاست بہار کے ضلع گیا کے دور افتادہ گاوں بتھانی چیریاواں سے شہر تک جانے کے لیے سڑک کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔

finally-gaya-village-getting-road-connectivity-after-independence
آزادی کے بعد گاؤں سے شہر تک جائے گی سڑک

By

Published : Dec 15, 2019, 2:52 PM IST

Updated : Dec 15, 2019, 3:26 PM IST

سماجی کارکنان کی جانب سے برسوں سے اس سلسلہ میں قانونی لڑائی جاری رہی ہے، اس کے بعد محکمہ دیہی ترقیاتی نے ٹینڈر کرایا ہے ۔ابھی کام شروع نہیں ہواہے تاہم توقع جلد ہی تعمیر کا کام شروع ہوگا ۔

آزادی کے بعد گاؤں سے شہر تک جائے گی سڑک

بہار کے گیا ضلع کے ایک گاؤں کو آخر کار آزادی کے سترسال بعد سڑک رابطہ مل رہا ہے۔

ضلع کے بتھانی چیریاواں گاؤں میں کئی دہائیوں سے سڑک کا رابطہ نہیں تھا جو گیا ضلع سے 55 کلو میٹر دوری پر واقع ہے۔

گاؤں کی تقریبا 75 فیصد آبادی ہندوستانی فوج اور پولیس فورس میں کام کر رہی ہے۔

گاؤں کے لوگ کئی برسوں سے اپنے علاقے میں سڑک تعمیر کرنے کی درخواست حکومت کے محکموں اور انکے افسران کو کر رہے تھے ۔

تاہم ان کی محنت اور ان کے لئے امید کی کرن جاگی ہے ۔ کیوں کہ سڑک کی تعمیر کے لئے ایک ٹینڈر پاس کیا گیا ہے۔

گاؤں والے اس خبر سے پرجوش ہیں اور سڑک کی تعمیر کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

مگر پھربھی گاوں کے لوگوں فکر بھی ہے کہ ٹینڈر ہی حتمی کام نہیں ہے ۔جب تک سڑک کی تعمیر کاکام شروع نہیں ہوجاتاہے تب تک یہ کہناممکن نہیں ہے کہ رابطہ سڑک کاکام ہوچکاہے ۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ اس گاوں میں سڑک کی تعمیر کے لئے 2007 میں بھی حکومت کی جانب سے ٹینڈر کرایاتھا تاہم 12 برس گزرنے کے باوجود کام نہیں شروع ہوا ۔

سنہ 2007 میں ملا ٹینڈر منسوخ ہوگیا اور حکومت نے دوبارہ 2019 میں ٹینڈر کرایا ہے ۔

سڑک نہیں بننے کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ قریب چھ سومیٹر جگہ محکمہ جنگلات میں آتی ہے اور محکمہ جنگلات نے این اوسی جاری نہیں کیاتھا ۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے رام پرتاپ سنگھ جو پولیس فورس میں ہے کہا کہ ہمیں یہاں کافی عرصے سے بنیادی مسائل کاسامنہ کرناپڑرہاہے ۔جس میں پانی کی مشکل کا بھی سامناہے لیکن اصل مسئلہ سڑک کا تھا ۔ ہم نے سنا ہے کہ سڑک کی تعمیر سے متعلق ٹینڈر منظور ہوچکا ہے لہذا میں سمجھتا ہوں کہ ایک سال پورے کام کو مکمل کرنے کے لئے ضرورت ہوگی ۔

انہوں نے مزید کہا ہمارے گاؤں میں سڑک کی تعمیر کے بعد ہم کسی بھی موسم میں کہیں بھی جا سکتے ہیں۔
سماجی رکن پنکج کمار کہتے ہیں کہ گاوں پہاڑی کی گود میں بسا ہے اور یہاں پہچنے کے لئے پہاڑی سے ہوتے ہوئے کچی سڑک سے گزرناپڑتاہے ۔جب انہوں نے اس گاوں تک رابطہ سڑک پہچانے کے لئے مہم چھیڑتے ہوئے لوک شکایت میں اپیل کی اور اس کے بعد بھی حل نہیں ہواتو دوسری اپیل میں محکمہ کے پرنسپل سکریٹری کے پاس پہنچااور وہاں سنوائی ہوئی تو پتہ چلا کہ این اوسی لینے میں محکمہ نے دلچسپی نہیں دیکھایا ہے ۔

ایگزیکیٹیوانجنیئر اوپیندر کمار بتاتے ہیں محکمہ جنگلات سے این اوسی نہیں ملی تھی تاہم ڈی پی آر جمع کرادیاگیا ہے اور اس کی کاپی اور جوبھی قانونی مراحل محکمہ جنگلات میں کرادئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ سڑک کی لاگت 99 لاکھ ہے۔

انہوں نے کہاکہ این اوسی کے لئے کیوں دلچسپی نہیں لی جارہی تھی یہ توانکے پہلے کے افسران جانتے ہیں ، انکو چارج لئے چارماہ ہوا ہے اور انہوں نے پوری کوشش کی جسکی وجہ سے کامیابی حاصل ہوئی ہے.

اس خبر سے گاؤں کے باشندوں میں خوشی کی لہر ہے کہ اب ان کے گاؤں کا رابطہ بھی شہر سے ہوجائے گا۔

Last Updated : Dec 15, 2019, 3:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details