اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے کی واپسی تک یہ لڑائی چلتی رہے گی - bihar news

جے این یو طلبا یونین کی سابق صدر سوچیتا ڈے نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے واپسی اور بی جے پی حکومت کے گرنے تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔

سی اے اے کی واپسی تک یہ لڑائی چلتی رہے گی
سی اے اے کی واپسی تک یہ لڑائی چلتی رہے گی

By

Published : Jan 29, 2020, 11:05 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 11:06 AM IST

ریاست بہار میں پٹنہ کے ہارون نگر میں دھرنے پر بیٹھی خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پہنچیں جے این یو ایس یو کی سابق صدر سوچیتا ڈے نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کی واپسی اور بی جے پی حکومت کے گرنے تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔

سوچیتا نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ ملک میں کوئی بھی احتجاج سے تھک نہیں رہا ہے، شاہین باغ میں مظاہرہ شروع ہونے کے بعد پورے ملک میں ہر روز نئے نئے جگہوں پر تحریک چل رہی ہے، جو رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

سی اے اے کی واپسی تک یہ لڑائی چلتی رہے گی۔ویڈیو

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امت شاہ کہتے ہیں کہ چاہے جتنا بھی آندولن کر لو یہ قانون واپس نہیں ہوگا، تو ہم بھی ان سے کہتے ہیں کہ ہم بھی اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ لوگ آزادی کی تحریک کے 'غدار' ہیں۔ ساورکر، گرو گوالکر اور شیاما پرساد مکھرجی کا نام لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان سب لوگوں نے ملک سے غداری کی اورغلامی ان کو بھاتی تھی اسی لیے انہوں نے انگریزوں سے معافی مانگی اور یہ تاریخی دستاویزات میں آج بھی محفوظ ہے ۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 11:06 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

bihar news

ABOUT THE AUTHOR

...view details