بہار میں فوقانیہ وامتحان کا امتحان آج سے شروع ہوگیا ہے۔ امتحان کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے قبل سے تیاری کر رکھی تھی، تمام امتحان مراکز پر مجسٹریٹ اور پولیس اہلکار کی تعیناتی رہی، سینٹر کے دو سو میٹر کے ارد گرد 144 نافذ کر دیا گیا تھا تاکہ بھیڑ جمع نہ ہو سکے، یہ احتیاطی تدابیر کورونا کی وجہ سے بھی کی گئی تھیڈ
تمام امتحان دہندہ کو وقت سے ایک گھنٹہ قبل سینٹر پر بلایا گیا تھا تاکہ ان کا تھرمل اسکریننگ ہو سکے، ساتھ ہی امتحان دہندہ کے لئے سینی ٹائزر اور ماسک لگا کر آنا لازمی قرار دیا گیا۔
آج پہلے دن سینٹر پر لوگوں کی کافی بھیڑ رہی، امتحان دہندگان کے ساتھ گارجین حضرات بھی سینٹر کے باہر جمع رہے، یہ امتحان دو نشست میں منعقد ہو رہا ہے۔
پہلی نشست صبح 8:45 سے لیکر 11:45 تک جب کہ دوسری نشست 1:45 سے لیکر شام 5 بجے تک ہو رہا ہے، پورے ضلع میں فوقانیہ اور مولوی کے لئے 27 امتحان مراکز بنائے گئے ہیں، جن میں فوقانیہ کے لئے 19 و مولوی کے لئے 8 سینٹر ہے، جبکہ پورے ضلع سے فوقانیہ میں 8149 و مولوی میں 3729 امتحان دہندگان شریک ہوئے۔