شمالی 24 پرگنہ ضلع میں بی جے پی لیڈر منیش شکلا کے قتل کے الزام میں سی آئی ڈی نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ تاہم منیش شکلا کے والد نے آج کہا ہے کہ انہیں سی آئی ڈی جانچ پر بھروسہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی ڈی کے ذریعہ گرفتار جرائم پیشہ افراد ہسٹری شیٹر ہیں اور انہیں کچھ ہی دنوں میں رہا کردیا جائے گا۔
بی جے پی رہنما منیش شکلا کے والد نے کہا کہ ہماری زندگی برباد ہوگئی ہے۔ وہ (منیش شکلا) ایک ہونہار طالب علم تھا۔ اس نے بی ایس سی، ایم ایس سی، آئی ٹی اور پھر ایل ایل بی کیا۔انہوں نے کالج کے بعد سیاست کی۔ وہ بہت مشہور تھا اور غریبوں کے لئے بھی مددگار تھا۔ انہوں نے 120 غریب بچوں کو تعلیم دلانے کی ذمہ داری بھی اٹھائی تھی۔
منیش شکلا کے والد نے بتایا 'سی آئی ڈی نے قتل کے معاملے میں محمد خرم اور گلاب شیخ کو گرفتار کیاہے۔ یہ دونوں جرائم پیشہ ہیں وہ گرفتار ہوجاتے ہیں اور باہر بھی آجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ صرف سی بی آئی ہی اس کیس کی گہرائی تک جاسکتی ہے۔