اردو

urdu

ETV Bharat / state

سپول: بیٹے کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار - supaul bihar latest crime news

ریاست بہار کے ضلع سپول کے مرونا تھانہ علاقہ میں ایک شخص کو اپنے ہی بیٹے کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

قتل
قتل

By

Published : Aug 19, 2020, 7:52 PM IST

پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایاکہ للمنیاں مسہری گاﺅں باشندہ پنٹو کمار داس نے منگل کی رات غصے میں آکر اپنے چھ سالہ بیٹے امت کمار کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔

ذرائع نے بتایاکہ اہل خانہ کے ذریعہ واقعے کی جانکاری کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سپول صدر ہسپتال بھیج دی ہے۔

ملزم باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وہیں سپول سے ایک خبر سامنے آئی ہے جب کہ ایک خاتون کو گولی مار کر مبینہ طور پر قتل کر ڈالا گیا ہے۔

سپول ضلع کے تروینی گنج تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے بدھ کو ایک خاتون کا گولی مار کر قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے:سوشانت سنگھ کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند: جے ڈی یو وزیر

پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ تروینی گنج بازار واقع میلہ احاطہ کے نزدیک بدمعاشوں نے ایک مکان میں دھاوابولا ۔

اس کے بعد بدمعاشوں نے پونم دیوی (35) کا گولی مار کر قتل کر دیا۔

ذرائع نے بتایاکہ واقعہ کی جانکاری کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سپول صدر ہسپتال بھیج دی ہے۔

متوفیہ کے شوہر کے بیان پر معاملہ درج کر کے پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details