راشٹریہ جنتا دل کے سینئر رہنما شاہد عالم چاہتے ہیں کہ وہ خود انتخاب لڑیں جبکہ ان کے صاحبزادے اور آر جے ڈی کے ضلع صدر سرور عالم چاہتے ہیں کہ پارٹی انہیں اپنا امیدوار بنائے۔
کشن گنج: اسمبلی انتخابات کے ٹکٹ پر باپ بیٹے میں اختلافات - بہار اسمبلی انتخابات
ریاست بہار میں آئندہ اسمبلی انتخاب کے تعلق سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ سبھی سیاسی جماعتیں اپنے اپنے طور پر تیاریاں بھی شروع کرچکی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بہار کے ضلع کشن گنج کے کوچادھامن اسمبلی حلقہ کے راشٹریہ جنتا دل کے امیدوار کے سلسلے میں ایک الگ طرح کی سیاست شروع ہو گئی ہے۔ سیاسی گلیاروں میں بحث ہے کہ یہاں ٹکٹ کو لے کر باپ بیٹے کے درمیان ہی اختلاف ہے۔
پوری بات اور سچ جاننے کے لیے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شاہد عالم سے رابطہ کی تو انہوں نے اس بارے میں کچھ بھی کہنے سے منع کر دیا۔ جبکہ ان کے صاحبزادے سرورر عالم نے واضح کر دیا کہ میڈیا میں چل رہی خبریں پوری طرح بے بنیاد ہیں۔ انہیں امیدوار بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے بلکہ وہ اپنے والد محترم کو کوچادھامن کے اگلے رکن اسمبلی کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ سرور عالم نے مزید کہا کہ میرا وجود ہی میرے والد محترم سے ہے۔ میں جب تک زندہ رہوں گا، جب تک میری سانسیں چلیں گی، تب تک اپنے والد محترم کے لیے کام کروں گا۔