ارریہ ضلع میں ان دنوں آئے دن سڑک حادثے سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے، بالخصوص جوکی ہاٹ کے فٹکی چوک، تارن چوک، کاکن چوک، بیرگاچھی، بھبھرا چوک وغیرہ میں آئے دن سڑک حادثے ہورہے ہیں۔ ضلع انتظامیہ اس جانب کوئی خاص توجہ نہیں دے رہی، ان چوراہوں پر ٹریفک پولس بھی برائے ہے۔
دوسرے اضلاع سے آنے والی گاڑیاں اسی راستے سے پورنیہ، کشن گنج، سلی گڑی اور پھر بنگال تک جاتی ہیں۔ زیرو مائل سے آنے والی ان سڑکوں پر دس بارہ اور بیس پہیے والی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطار رہتی ہیں۔