اردو

urdu

By

Published : Nov 4, 2022, 2:02 PM IST

ETV Bharat / state

Protest in Darbhanga دربھنگہ میں مختلف تنظیموں کا بدعنوانی کے خلاف احتجاج

دربھنگہ میں آل انڈیا کھیتیہر اور دیہی مزدور سبھا، سی پی آئی (ایم ایل) اور آل انڈیا کسان مہا سبھا کے بینر تلے بہادر پور بلاک آفس کے سامنے کسانوں اور عام لوگوں نے احتجاج کیا۔ Protest In Darbhanga

دربھنگہ میں مختلف تنظیموں کا بدعنوانی کے خلاف احتجاج
دربھنگہ میں مختلف تنظیموں کا بدعنوانی کے خلاف احتجاج

دربھنگہ: دربھنگہ میں آل انڈیا کھیتیہر اور دیہی مزدور سبھا، سی پی آئی (ایم ایل) اور آل انڈیا کسان مہا سبھا کے بینر تلے بہادر پور بلاک آفس کے سامنے کسانوں اور عام لوگوں نے احتجاج کیا۔ اس دھرنے کی قیادت بلاک سکریٹری ونود سنگھ۔ صادق بھارتی، کھیگراماس ضلع صدر ستیہ نارائن مکھیا نے کی۔ Darbhanga All India Khet And Rural Mazdoor Sabha Protest Against Corruption In Darbhanga In Bihar

دربھنگہ میں مختلف تنظیموں کا بدعنوانی کے خلاف احتجاج

پنچایت سطح پر کھیتی کے لئے زمینوں سے محروم لوگوں کا سروے کرکے انہیں زمین فراہم کرنا، راشن کارڈ ہولڈروں کو راشن کارڈ فراہم کرنا، منریگا کے تحت بقایا اجرت کی ادائیگی سمیت بلاک کی مختلف پنچایتوں میں جاب کارڈ جاری کرنا، منریگا مزدوروں کو کام فراہم کرنا۔ کسانوں کی مدد کے لئے ضرورت کے مطابق کھاد بیج فراہم کرنے، غریبوں کو 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے، چھپرمتھ کے قریب کملا ندی پر پل کی تعمیر وغیرہ مطالبات کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔

مزید پڑھیں:Darbhanga Protest دربھنگہ میں مرکزی وزیر زراعت اور کھاد کا پتلا نذر آتش

اس موقع پر دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی (ایم ایل) کے بلاک سکریٹری ونود سنگھ نے کہا کہ آج دیہی مزدور روزگار، پنشن، اجرت کے بقایا جات جیسے مسائل کے لئے در در بھٹک رہے ہیں، عوامی نمائندوں کی بھی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ بلاک/زون میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی جاری ہے۔ اگر عوامی مسئلے بروقت حل نہیں کئے گئے، اور بدعنوانی پر قابو نہیں پایا گیا تو اس کے خلاف پنچایت سے بلاک ہیڈ کوارٹر تک مزید تحریک چلائی جائے گی۔ کھیگرا ماس کے ضلع سکریٹری جنگی یادو، سویتا دیوی، نند لال ٹھاکر، مو روزید نے بھی میٹنگ سے خطاب کیا۔ Darbhanga All India Khet And Rural Mazdoor Sabha Protest Against Corruption In Darbhanga In Bihar

ABOUT THE AUTHOR

...view details