اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: سیلاب سے کاشتکاروں کی فصلیں تباہ - بہار نیوز

بہار کے درجنوں گاؤں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ ضلع دربھنگہ کے کاشتکاروں کی فصلیں سیلاب کی زد میں آنے کی وجہ سے تباہ ہو گئی ہیں۔

سیلاب سے کاشتکاروں کی فصلیں تباہ
crop destroyed due to flood in darbhanga

By

Published : Aug 20, 2020, 5:52 PM IST

کاشتکاروں نے قرض لیکر کاشتکاری کی تھی، کشتکاروں کو رواں برس امید تھی کہ پیداوار اچھی ہوگی ، لیکن سیلاب نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

دیکھیں ویڈیو

حالات یہ ہے کہ ان کے کھیتوں میں محض پانی نظر آرہا ہے،فصلیں نظر نہیں آ رہی ہیں۔

حکومت سیلاب زدگان کے لیے امداد کا اعلان کرتی ہے، لیکن زمینی سطح پر سیلاب زدگان کو اعلان کے مطابق سرکاری مدد نہیں مل پاتی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، بڑی امید سے ڈیڑھ ایکڑ میں دھان کی کاشت کی تھی، لیکن سیلاب میں سب برباد ہو گیا۔ انہیں اب تک کوئی سرکاری امدد نہیں ملی ہے، سرکاری اعلان تو بہت ہوتا ہے لیکن ہم لوگوں کو اب تک کچھ نہیں ملا۔'

سیلاب سے کاشتکار متاثر

کاشتکار ہارون نے کہا کہ، ' دو ایکڑ کے قریب دھان کی فصل کی کاشتکاری کی تھی، لیکن سیلاب میں سب برباد ہو گیا۔ اب پچھلے سال کے اناج سے گزارا کریں گے۔'

انہوں نے بتایا کہ، ' حکومت کی جانب سے کوئی معاوضہ نہیں ملا ہے، وہ اپنے مویشی کے لیے بھی بڑی دور سے چارا لاتے ہیں۔

سیلاب سے فصلیں تباہ

مزید پڑھیں:

بہار میں سیلاب کی صورتحال سنگین، 81 لاکھ افراد متاثر

کاشتکار جگن ناتھ نے بتایا کہ، ' قریب ڈیڑھ بیگھے میں دھان کی کاشتکاری کی تھی، لیکن سب سیلاب میں برباد ہو گیا۔ اس بار پچھلے سال کے اناج سے گھر چلانا ہوگا، پچھلے سال اچھی پیداوار ہوئی تھی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details