اردو

urdu

ETV Bharat / state

زرعی قوانین کے خلاف کسان کے بچوں کا مظاہرہ - زرعی قوانین کے خلاف

آکاش پٹیل نے کہا کہ 'ہم سب کسان کے بیٹے ہیں اور ہم سب کو معلوم ہے کہ ہمارے بڑے کس طرح سے محنت کر کے فصل کی پیداوار کرتے ہیں اور جب یہ فصل تیار ہو جاتی ہے تو اسے کم قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔'

کسان کے بچوں نے زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کیا
کسان کے بچوں نے زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کیا

By

Published : Jan 4, 2021, 7:38 PM IST

ریاست بہار کے کیمور ضلع میں کسان کے بچوں نے زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے دہلی میں ہو رہے احتجاج کی حمایت کی۔

اطلاعات کے مطابق بھبھوا بلاک کے بہوان موضع میں آج کسان کے بچوں نے 'آکروش مارچ' نکالا۔

کسان کے بچوں نے زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کیا

مظاہرے کی رہنمائی کر رہے آکاش پٹیل نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کسان کے مخالف زرعی قوانین کے فوائد بتا رہی ہے، اصل میں اس قوانین سے کسانوں کو کوئی فاٸدہ نہیں ہے۔'

آکاش پٹیل نے کہا کہ 'ہم سب کسان کے بیٹے ہیں اور ہم سب کو پتا ہے کہ ہمارے بڑے کس طرح سے جی توڑ محنت کر فصل کی پیداوار کرتے ہیں اور جب یہ فصل تیار ہو جاتی ہے تو اسے کم قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: 'عدالت جب بھی مجھے طلب کرےگی میں حاضر رہوں گی'

انہوں نے کہا کہ 'کسانوں کو اناج کی صحیح قیمت تو مل نہیں پاتی ہے، منافع کہاں سے آئے گا۔ ہم سب کی تعلیم بھی فصلوں پر ٹکی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details