دربھنگہ: ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے جالے اسمبلی حلقہ کے ریوڈھا گاؤں میں 31 مارچ 2023 کو گاؤں کی سب سے عمردراز 102 سالہ سابق سرپنچ صالحہ خاتون انتقال کر گئیں۔ ان کی موت کی خبر سنتے ہی پورے گاؤں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ واضح رہے کہ دربھنگہ کے اسٹوڈنٹ لیڈر ذکی علی کی دادی تھیں۔ سابق سرپنچ صالحہ خاتون کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق ان کی عمر تقریباً 102 سال تھی۔
صالحہ خاتون کی نماز جنازہ ریودھا گاؤں کے جنازہ ہال میں ادا کی گئی جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ وہیں ہفتے کے روز (یکم اپریل 2023) کو دربھنگہ کے ریوڑھا گاؤں میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں گاؤں کے ذمہ دار اور مرحومہ کے رشتہ داروں نے شرکت اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔