اردو

urdu

ETV Bharat / state

زرعی بلز کے خلاف تیجسوی یادو کا احتجاج - تیجسوی یادو

زرعی بلز کی پارلیمنٹ میں منظوری کے خلاف احتجاج میں راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو بھی شامل ہوگئے جبکہ انہوں نے زرعی بل کو ’کسان مخالف‘ قرار دیا اور کہا کہ اس بل سے غریب کسان اور غریب ہوجائیں گے۔

Farm Bills are 'anti-farmer', meant to corporatise agriculture sector: Tejashwi Yadav
زرعی بلز کے خلاف تیجسوی یادو کا احتجاج

By

Published : Sep 25, 2020, 8:09 PM IST

بہار کے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو آج پٹنہ میں منعقدہ ٹریکٹر احتجاجی ریلی میں شریک ہوئے اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'مرکز نے اپنے ’فنڈ داتا‘ کی خاطر ’ان داتا‘ (کسانوں) کو کٹھ پتلی بنانا چاہتی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’زرعی بلز کسانوں کے خلاف ہیں جس سے انہیں شدید نقصان ہوگا، جبکہ حکومت نے 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن ان بلوں کی وجہ سے کسان غریب تر ہوجائیں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبہ کو کارپوریٹ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز تیجسوی یادو نے اپنے حامیوں کو ریاست بھر میں زرعی بل کے خلاف زبردست احتجاجی مطاہرہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔

دربھنگہ میں آج صبح آر جے ڈی کے کارکنوں نے بھینسوں پر سوار ہوکر زرعی بلز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے۔

مرکزی حکومت کے مطابق زرعی بلز چھوٹے اور پسماندہ فرمس کی مدد کریں گے اور کسانوں کےلیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details