اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشن گنج: فرحت فاطمہ نے ڈسٹرکٹ بورڈ کی چیئرپرسن کا عہدہ سنبھالا - نو منتخب ڈسٹرکٹ بورڈ چیئرپرسن فرحت فاطمہ

ریاست بہار کے کشن گنج ضلع کی نو منتخب ڈسٹرکٹ بورڈ چیئرپرسن فرحت فاطمہ نے عہدہ سنبھالتے ہی مل جل کر علاقہ کی ترقی کرنے کی بات کہی ہے۔

کشن گنج: فرحت فاطمہ نے ڈسٹرکٹ بورڈ کی چیئرپرسن کا عہدہ سنبھالا

By

Published : Sep 23, 2019, 11:15 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 6:39 PM IST

انہوں نے کہا کہ 'عوام کو ہم سے کافی امیدیں ہیں اور ان کی امیدوں پر کھرا اترنا ہماری ذمے داری ہے۔'

ڈسٹرکٹ بورڈ کے اراکین سے انہوں نے کہا کہ 'آپ اپنے اپنے علاقے کے مسائل ہمیں بتائیں تاکہ سب مل کر ان مسائل کو حل کر سکیں۔'

اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نو منتخب چیئرمین نے کہا کہ 'آپ نے مجھ پر اعتماد کیا اور ڈسٹرکٹ بورڈ کی چیئرپرسن کا عہدہ سونپا، میں آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔'

کشن گنج: فرحت فاطمہ نے ڈسٹرکٹ بورڈ کی چیئرپرسن کا عہدہ سنبھالا

انہوں نے کہا کہ 'میں یقین دلاتی ہوں کہ میں ہمیشہ آپ کی توقعات پر کھرا اتروں گی۔'

وہیں ڈسٹرکٹ بورڈ کے اراکین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نو منتخب وائس چیئرپرسن سائرہ بانو نے بھی تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چیئرپرسن کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلنے کا عزم کیا۔

وہیں شہزاد کوثر نے کہا کہ 'ہم عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرانے کے لیے کام کریں گے۔'

اس سے پہلے چیئرپرسن، وائس چیئرپرسن سمیت سبھی بورڈ اراکین نے ایس پی کمار آشش، ایس ڈی او شاہنواز نیازی وغیرہ سے مل کر ترقیاتی کاموں اور قانونی نظام پر تبادلہ خیال کیا۔

ایس پی کمار آشش نے ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضلع کے سبھی نمائندوں سے انتظامیہ کی مدد کرنے کی اپیل کی۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 6:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details