اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ایس پی راجونش سنگھ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

بھاگلپور شہر کے ہر دل عزیز پولیس افسر کو الوداعیہ دینے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ڈی ایس پی راجونش سنگھ کے اعزاز میں الوداعی تقریب
ڈی ایس پی راجونش سنگھ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

By

Published : Sep 3, 2020, 4:12 AM IST

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور کے کلا کیندر میں بڑے دنوں بعد ہلچل نظر آئی، موقع تھا، بھاگلپور شہر کے ہر دل عزیز پولیس افسر ڈی ایس پی راجونش سنگھ کو الوداعیہ دینے کا۔

راجونش سنگھ کی الوداعیہ تقریب کا اہتمام 'پریدھی پیس سینٹر' کی جانب سے کیا گیا تھا۔

ڈی ایس پی راجونش سنگھ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے بھاگلپور کے تلکا مانجھی یونیورسٹی کے ڈی ایس ڈبلو پروفیسر رام پرویش سنگھ نے ڈی ایس پی راجونش سنگھ کی گلپوشی کی، جب کہ پریدھدی پیس سینٹر کے ڈائریکٹر اودے نے انہیں تحفے میں شال پیش کی۔

اس موقع پر مقررین نے بطور پولیس افسر ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھاگلپور میں امن امان قائم رکھنے اور جرائم کو روکنے کی بھرپور کوشش کی اور بطور پولیس افسر ان کے خدمات کو بھاگلپور کبھی بھی بھول نہیں پائے گا۔

بھاگلپور کے کلا کیندر میں بڑے دنوں بعد ہلچل نظر آئی، موقع تھا، بھاگلپور شہر کے ہر دل عزیز پولیس افسر ڈی ایس پی راجونش سنگھ کو الوداعیہ دینے کا

پریدھی پیش سینٹر کے ڈائریکٹر اودے کمار نے کہا کہ پولیس افسر کا کی تقرری اور تبادلہ ایک روٹین کام ہے جس کے تحت بہت سے افسر آتے اور جاتے رہتے ہیں لیکن ڈی ایس پی راجونش نے جس طرح اپنے کاموں سے شہر کے لوگوں کا دل جیت لیا تھا ان کے تبادلے سے ایک خلا پیدا ہوگیا ہے جس کو پُر کر پانا بہت مشکل ہوگا۔

اس موقع پر سماجی کارکن پرکاش چند گپتا، حبیب مرشد خان، راہل وغیرہ نے ڈی ایس پی راگھونش کے تئیں اپنے اپنے خیالات پیش کیے اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بھاگلپور شہر کے ہر دل عزیز پولیس افسر کو الوداعیہ دینے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا

ڈی ایس پی راجونش سنگھ نے بھی بھاگلپور شہر کی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنا فرض پوری ایمانداری سے نبھانے کی کوشش کی ہے اور نئی جگہ بھی جرم سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر پریدھی پیس سنٹر کی طرف سے آن لائن کرائے گئے پینٹنگ مقابلہ میں بہترین انعام کے حق دار بچوں کو ڈی ایس پی کے ہاتھوں ٹرافیوں سے نوازا گیا۔

کورونا وبا کے پیش نظر الوداعیہ تقریب میں شامل لوگوں نے سماجی دوری کا خاص خیال رکھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details