اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماسٹرعابد حسین کو الوداعیہ - ماسٹر محمد عابد حسین کے اعزاز میں منعقد الوداعیہ تقریب

مدرسہ اسلامیہ گیاری کے پرنسپل مولانا ریاض نے کہا کہ آج ہم ایک باوقار مدرس سے محروم ہو رہے ہیں، آپ نے تعلیمی و تدریسی امور پر جو محنت کی ہیں وہ آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہیں۔

استاذ ماسٹر عابد حسین
استاذ ماسٹر عابد حسین

By

Published : Oct 4, 2020, 10:53 AM IST

مدرسہ اسلامیہ گیاری ارریہ میں مدرسہ سے سبکدوش ہو رہے استاذ ماسٹر محمد عابد حسین کے اعزاز میں منعقد الوداعیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ کے معاون مدرس مولانا مصور عالم چترویدی نے کہا کہ دنیا کا دستور ہے کہ جو شخص یہاں آتا ہے، اسے ایک نہ دن جانا ہوتا ہے، دنیا میں آنکھ کھولنے کے بعد ہر موڑ پر ایسے مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے، چاہے وہ تعلیمی زندگی ہو، تدریسی زندگی ہو، تجارتی زندگی ہو یا پھر دنیاوی زندگی، آنے جانے کا سلسلہ دنیا کے وجود میں آنے کے بعد سے ہی شروع ہوا اور یہ تاقیامت رہے گا، بڑے مبارک ہیں وہ لوگ جو اپنی زندگی میں اللہ اور اس کے بتائے طریقہ کار کے مطابق زندگی گزارتے ہیں، ایسے لوگ دنیا میں بھی کامیاب ہیں اور آخرت میں بھی ان کی کامرانی ہے.

استاذ ماسٹر عابد حسین

مدرسہ کے پرنسپل مولانا ریاض صاحب نے کہا کہ آج ہم ایک باوقار مدرس سے محروم ہو رہے ہیں، آپ نے تعلیمی و تدریسی امور پر جو محنت کی ہیں وہ آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہیں، اس علاقے میں شاید ہی کوئی ایسا طالب علم ہو جسے آپ کے شاگرد ہونے کا شرف نہ ملا ہو، ایک مدت تک آپ نے اس مدرسہ کی آبیاری کی، ہماری دلی خواہش ہے کہ سرکاری طور سے آپ ذمہ داری سے سبکدوش ہو رہے ہیں مگر مدرسہ کو جب بھی ضرورت محسوس ہوگی آپ کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گی اور امید ہے کہ آپ ہماری درخواست کو قبول کریں گے۔

اس موقع پر سبکدوش ہو رہے ماسٹر محمد عابد حسین نے آبدیدہ ہوکر کہا کہ یکم فروری 1983ء سے اس مدرسہ سے منسلک رہا، آج 37 سالہ خدمات انجام دینے کے بعد رخصت ہو رہا ہوں، اس دوران مدرسہ کی تعمیر و ترقی میں جہاں تک ممکن ہوا اس میں کوئی کسر نہیں چھوڑا، میرا مقصد مدرسہ کے تعلیمی معیار کو برقرار رکھنا تھا جسے رکھنے کی پوری کوشش کی ہے. اس درمیان اگر مدرسہ کے کسی ذمہ دار کے تئیں مجھ سے کوئی غلطی یا لغزش ہوئی ہو اسے معاف کریں گے. اس موقع پر مدرسہ کی طالبہ نے استاذ کی شان میں نظم بھی پیش کی اور مدرسہ کے اساتذہ و مقامی لوگوں کی جانب سے ماسٹر عابد حسین کو ہدیہ و تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

bihar news

ABOUT THE AUTHOR

...view details