اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ - waris ali khan

ریاست بہار کے ضلع گیا میں سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے نوافراد کے لواحقین کوحکومت کی طرف سے معاوضے کی رقم دی گئی ہے۔

سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ
سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ

By

Published : Jun 18, 2020, 3:30 PM IST

تین دن کےاندر لواحقین کو چار لاکھ روپئے دیئے گئے۔

ضلع گیا میں گزشتہ روز جھری پنچایت کے گاؤں ریگانیا ٹولہ خیرا کے این ایچ دو پر ایک المناک حادثے میں نو افراد کی موت ہوگئی تھی۔

سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ

جس میں حکومت نے متوفی کے لواحقین کو معاوضے کے طور پر چار لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔

اسی حکم کے تحت بدھ کو ریگنیا ٹولا خیرا میں متوفی کے لواحقین کو تین دن کے اندر جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری وارث علی خان کی پہل پر چار لاکھ روپے کا معاوضہ دیا گیا ہے۔

وارث علی خان نے بتایاکہ معاوضے کی رقم جلدی ملنے سے مقامی لوگوں میں حکومت کے تئیں اعتماد بڑھا ہے۔

اس موقع پر گیا کے ممبر پارلیمنٹ وجئے کمار مانجھی، شیرگھاٹی ایم ایل اے ونود یادو ، ایس ڈی او شیرگھاٹی، ایس ڈی پی او شیرگھاٹی اور جے ڈی یو یوپی کے ریاستی جنرل سکریٹری وارث علی خان سمیت متعدد عہدیدار موجود تھے۔

وارث علی خان نے خود بھی جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور تعاون کیا ہے۔

ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرواتے ہوئے انہوں نے کچھ لوگوں کو امدادی رقوم بھی فراہم کیں۔

اس موقع پر سماجی کارکن عابد سراج انصاری، جے ڈی یو ضلع جنرل سکریٹری عمران ، محمد نبیر انصاری ، محمد کبیر انصاری سمیت سیکڑوں افراد موجود تھے۔

واضح ہوکہ سڑک حادثے میں دو ٹیمپو پر سوار نوافراد کی موت ہوگئی تھی جب کہ کئی زخمی بھی ہوئے تھے۔

حادثہ اسوقت پیش آیا تھا جب یہ سبھی تلک کی رسم کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر واپس آرہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details