اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدرسہ بورڈ کے امتحانات کے لیے فارم کی تاریخ میں توسیع - بہار مدرسہ بورڈ

بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے 26 اگست سے پرُ کیے جانے والے وسطانیہ، فوقانیہ و مولوی امتحانات کے فارم کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

مدرسہ بورڈ کے امتحانات کے لیے فارم کی تاریخ میں توسیع

By

Published : Sep 14, 2019, 9:48 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 3:19 PM IST

ایک پریس ریلیز کے ذریعے2020 میں منعقد ہونے والے بہار مدرسہ بورڈ کے امتحانات کی نئی تاریخ کی اطلاع تمام مدارس کے پرنسپل، صدر مدرس، طلباء و طالبات دی گئی ہے۔

مدرسہ بورڈ کے امتحانات کے لیے فارم کی تاریخ میں توسیع۔ویڈیو

مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ کے انچارج پرنسپل مولانا شاہد عادل قاسمی نے بتایا کہ بورڈ سے ہمیں یہ اطلاع ملی کہ آن لائن فارم بھرنے کی تاریخ 15 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

نئی تاریخ کے مطابق اب طلباء و طالبات 15 ستمبر 2019 سے 15 اکتوبر 2019 تک آن لائن فارم بھر سکتے ہیں، ساتھ ہی پرائیویٹ امیدواروں کو پرمیشن فارم جمع کرنے کی تاریخ 30 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

وہیں دوسری جانب مدرسہ بورڈ اساتذہ کی بحالی ملتوی کرنے پر یہاں کے اساتذہ میں کافی مایوسی دیکھی جا رہی ہے ۔

واضح رہے کہ مدرسہ بورڈ نے 1128 مدارس کے لئے 3381 سائنس اساتذہ کی بحالی کا شیڈول جاری کیا تھا جس سے طلباء میں خوشی کی لہر تھی مگر اب اسے ملتوی کر دیا گیا ہے،جس سے طلبہ میں مایوسی ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 3:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details