نتیش کمار کا عرفان خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار - Irfan Khan's demise has caused irreparable damage to the film world.
معروف فلمی اداکار عرفان خان کے انتقال پر بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے.
معروف فلمی اداکار عرفان خان کے انتقال پر بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا ان کے بے وقت انتقال پر مجھے بے حد تکلیف ہوئی ہے.
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے معروف فلم اداکار عرفان خان کے بے و وقت انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ان کے انتقال سے فلمی دنیا کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے.
وزیر اعلی نتیش کمار نے یہ بھی کہا ہے کہ عرفان خان ایک کہنہ مشق اداکار اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے. بھارتی فلم انڈسٹری میں اہم حصہ داری کے لیے انہیں پدم شری ایوارڈ سے حکومت ہند کے ذریعہ نوازا گیا تھا. اپنی اداکاری کی وجہ سے عرفان خان لوگوں کے درمیان کافی مقبول تھے.
وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مرحوم عرفان خان کی روح کے سکون کے لیے خدا سے دعا بھی کی اور کہا کہ 'ایسے وقت میں خدا ان کے اہل خانہ اور قدر دانوں کو صبر دے.