اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ: بم ملنے سے افرا تفری - علاقے میں افرا تفری کا ماحول ہے۔

ریاست بہار کے پٹنہ سیٹی خواجہ کلاں تھانہ علاقے میں ایک گھر سے بڑی مقدار میں بم برآمد ہوئے ہیں جس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

بم ملنے سے علاقے میں افرا تفری کا ماحول

By

Published : Nov 11, 2019, 10:54 AM IST

اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکوارڈ اور مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور عوام کو بم والے جگہ سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوئے بم عملے نے بم کو ناکارہ بنانے کی کوششیں شروع کردیں۔

بم ملنے سے علاقے میں افرا تفری کا ماحول ۔ویڈیو

جس کے بعد سٹی ایس پی جتیندر کمار بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے اور جائے واقعہ برج کشور سنہا کی مکان کی تلاشی لینی شروع کر دی، تلاشی کے دوران مکان سے دو کین بم اور تین ستلی بم برآمد کئے ہیں۔

واضح رہے کی ایس پی جتیندر کمار نے بتایا کہ جس مکان سے بم بر آمد ہوا ہے وہ برج کشور سنہا کا ہے، جس سے دو کین بم اور تین ستلی بم برآمد کیے گئے ہیں۔

اس معاملے میں پولیس نے ایک نوجوان کو حراست میں بھی لیا ہے اور اس سے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details