اردو

urdu

By

Published : May 27, 2020, 2:58 PM IST

ETV Bharat / state

گوپال گنج: 'الزام ثابت ہوا تو جیل اور پھانسی دونوں منظور'

جے ڈی یو کے رکن اسمبلی نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ انہیں قانون اور عوام پر پورا پورا اعتماد ہے۔ اگر ٹرپل قتل کا الزام ثابت ہوا تو وہ نہ صرف جیل جائیں گے بلکہ پھانسی پر بھی چڑھ جائیں گے۔ ضلع کے ہتھوا تھانہ علاقہ کے روپن چک گاؤں میں 3 افراد کے قتل کے نامزد ملزم جے ڈی یو ایم ایل اے پپو پانڈے نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔

explanation of MLA Pappu Pandey accused in triple murder case of gopalganj
الزام ثابت ہوا تو جیل اور پھانسی دونوں منظور

ملزم جے ڈی یو کے رکن اسمبلی پپو پانڈے نے کہا کہ مجھے عوام، ہمارے رہنما اور قانون پر پورا اعتماد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 17 دن قبل شمبھو مشرا کا قتل ہوا تھا۔ 6 افراد پر نامزد ایف آئی آر درج کی گئی لیکن اب تک اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

ویڈیو

ٹرپل قتل معاملے پر جے ڈی یو ایم ایل اے نے مزید کہا کہ ہمارے بھائی اور بھتیجے کے نام پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ چوبیس گھنٹے کے اندر انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ اگر یہ لوگ قاتل ہوتے تو وہ گھر میں بیٹھے نہیں رہتے۔ جب ستیش پانڈے جرم کی دنیا میں تھے تب پولیس انہیں نہیں پکڑ سکی بعد میں انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

پپو پانڈے نے حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمارے لیے اتنا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے نتیش کمار کے بارے میں کہا کہ ہمارے رہنما نہ ہی کسی کو پھنساتے ہیں اور نہ ہی کسی کو بچاتے ہیں۔

جے ڈی یو رکن اسمبلی نے لالو یادو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تیجسوی یادو کے والد کی حکومت کے وقت کتنا قتل عام ہوتا تھا یہ سب جانتے ہیں۔ آنے والے وقت میں تیجسوی یادو کو عوام جواب ضرور دیگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details