پٹنہ: بہار کے سابق اقلیتی وزیر زماں خان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ' انہیں اقلیتی وزیر کا عہدہ سنبھالے ہوئے دو برس سے زائد کا عرصہ ہونے والا ہے، اس درمیان وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ہدایت پر اقلیتوں کے کئی اہم مسائل حل ہوئے، خاص طور سے تعلیم اور ٹیکنیکل شعبے میں مسلمانوں میں پہلے سے زیادہ بیداری آئی ہے، لوگوں نے تعلیم کی اہمیت و افادیت کو سنجیدگی سے لیا ہے، یہی وجہ ہے کہ محکمہ اقلیتی فلاح کی جانب سے اقلیت کے بچوں کے لیے حج بھون میں چلائے جا رہے کوچنگ سے بڑی تعداد میں بچے بی پی ایس سی میں کامیابی حاصل کر رہے ہیں اور امید ہے آگے مختلف حلقوں میں مزید کامیابی حاصل کریں گے۔ یہ نتیش کمار کا ایک خواب تھا کہ بہار میں دیگر طبقات کے ساتھ مسلمان بھی تعلیمی طور پر مضبوط ہو اور یہ آج ہو رہا ہے۔ Exclusive with Former Minority Minister Zama Khan
Exclusive with Former Minority Minister Zama Khan: 'نتیش کمار کے اقتدار میں اقلیتوں کے حقوق کی بازیابی ہوئی' - اردو اسکلوں میں چھٹی کا معاملہ ایک سیاست
بہار کے سابق اقلیتی وزیر زماں خان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ' بہار میں نتیش کمار ہیں اس لیے کسی کو بھی خوف میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کسی کے کہنے اور چیخنے سے کچھ نہیں ہوتا، بہار میں قانون کا راج ہے، بغیر کسی دباؤ کے قانون اپنا کام کرتی ہے۔' Exclusive with Former Minority Minister Zama Khan
نتیش کمار ووٹ کی سیاست نہیں کرتے، زماں خان