اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وزیراعظم کو کسی کی بھی بات سننے کی عادت نہیں' - بالی وڈ اداکار

بالی وڈ اداکار اور پٹنہ صاحب سے کانگریس کے امیدوار شتروگھن سنہا کی اہلیہ پونم سنہا سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے خصوصی بات چیت کی۔

poonam sinha

By

Published : May 15, 2019, 11:28 PM IST

پونم سنہا نے کہا کہ'ان کے شوہر نے بی جے پی میں رہتے ہوئے غلط باتوں کے خلاف آواز اٹھائی اور وزیراعظم کو بار بار بتایا کہ وہ جو کر رہے ہیں، صحیح نہیں ہے۔ اسے صحیح کیجیے نہیں تو لوگ اس کے خلاف جائیں گے لیکن ان کی بات سنی نہیں گئی چونکہ انہیں کسی اور کی بات سننے کی عادت نہیں ہے۔'

'وزیراعظم کو کسی کی بھی بات سننے کی عادت نہیں'

انہوں نے کہا کہ' انہوں نے ہمیشہ یہ کہا کہ وہ بی جے پی کو نہیں چھوڑیں گے لیکن جب پٹنہ صاحب سے روی شنکر جی کو ٹکٹ دے دی گئی تو انہوں نے اڈوانی جی کے پاس جا کر کہا کہ میں آپ کی وجہ سے پارٹی میں شامل ہوا تھا، اب تو وہ پارٹی رہی ہی نہیں، اس پارٹی میں رہ کر اب میں کیا کروں گا چونکہ اس میں اب میرا دم گھٹتا ہے لہذا ان سے اجازت لے لی۔'

واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی کی ٹکٹ پر پونم سنہا نے لکھنؤ پارلیمانی حلقے سے مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے امیدوار راجناتھ کے خلاف انتخاب لڑا ہے جبکہ ساتویں مرحلے میں 19 مئی کے روز پٹنہ صاحب پارلیمانی حلقے میں پولنگ ہوگی اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details